مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ایک سڑک لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ کی خدمات کے پیش نظر کسی سڑک کا نام اُن سے منسوب کیا جائے۔
اس قرار داد کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ایوان امان اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پُر نہیں کیا جاسکتا۔