پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں امام الحق کی جانب سے اپنی خرابی کا پوچھنے پر کپتان بابر اعظم نے مذاقاً دماغ کی طرف اشارہ کردیا۔
پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے قبل انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کی بابر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے روحیل کو بیٹنگ ٹپس دیں۔
اس دوران امام الحق نے بابر اعظم کو ٹپس دیتے ہوئے دیکھا تو تو موقع غنیمت جان کر کچھ کچھ اپنی خرابیوں کے بارے میں سوال کردیا کہ میری خرابی کہاں ہے؟ اس پر بابر اعظم نے مذاق میں دماغ کی طرف اشارہ کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں ہے۔ اس اشارے کے بعد دونوں کھلاڑی مسکراتے ہوئے گلے ملے۔