پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کو انجری سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے بائیں ہاتھ کے اوپنر کو کلیئر قرار دیتے ہوئے بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ قرار دئیے جانے والے امام الحق آج میچ میں بیٹنگ کریں گے۔امام الحق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل وارم اپ بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے بائیں ہاتھ پر لگی تھی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔