امارات کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

امارات کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کاروبار اور سیاحت کا مرکز ابو ظہبی نے کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ ملک میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی مہم کو وسیع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی ای ایم اے کے ترجمان سیف نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد کو مخصوص مقامات پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بعض سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کی ہچکچاہٹ ہمارے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس سے آپ کے کنبہ، پیاروں اور برادری کو خطرہ لاحق ہے۔

خلیجی عرب ریاست میں منگل کے روز مزید ایک ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو اے ای میں کورونا وائرس سے مجموعی طور ایک ہزار 559 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں یو اے ای میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 860 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے تیز رفتار کوویڈ 19 کے قطرے پلانے کے پروگرام ہیں۔

ابوطہبی کی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ یو اے ای میں اب چین کے سینوفرم کے علاوہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین بھی دی جارہی ہے۔

دبئی میں پہلے ہی فائزر ویکسین کے ساتھ آسٹرا زینیکا ویکسین دی جارہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں