اماراتی شہریوں کیلیے خوشخبری، مفت سروس کا فائدہ اٹھائیں

اماراتی شہریوں کیلیے خوشخبری، مفت سروس کا فائدہ اٹھائیں


دنئی کے شہریوں کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ انہیں مفت بائیک رائیڈ کی سروس فراہم کی جائے گی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی کے رہائشی لامحدود تعداد میں ایک دن کے لیے بائیک رائیڈ کی سواری سے لطف اندوز ہوں گے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کریم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ امارات میں 186 ڈاکنگ اسٹیشنوں پر لامحدود ٹرپس کے لیے بائیک سواری مفت فراہم کی جا سکے۔

بشرطیکہ واحد سفر 45 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔

یہ پیشکش ہفتہ 10 جون، 2023 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہو گی۔ دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو منایا جاتا ہے۔

صارفین ہوم اسکرین پر “گو” سیکشن کے نیچے “بائیک” کو منتخب کرکے کریم ایپ کے ذریعے مفت سواریوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

صارفین “ایک دن” پاس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور “مفت” کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے مفت سواری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو انہیں 24 گھنٹے تک رسائی فراہم کرے گا۔

شرکاء کو اپنے کارڈ کی تفصیلات درج کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن چارج نہیں کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں