الماتے میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کے شجر عباس کا نیا ریکارڈ

الماتے میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کے شجر عباس کا نیا ریکارڈ


 لاہور: الماتے میں جاری انٹرنیشنل میٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے نیا قومی ریکارڈ بناڈالا۔

شجر عباس نے سو میٹر ہیٹس میں 10.38 سکینڈز میں ریس مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا، اس سے پہلے اسلامک گیمز 2005 میں افضل بیگ  نے سو میٹر کا فاصلہ 10.42 سکینڈز میں طے کرکے قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے شجر عباس نے اس عمدہ کارکردگی کے ساتھ فائنل مرحلے میں بھی جگہ بنالی ہے، شجرعباس نے اس سےپہلے ایران میں دو سومیٹر ریس میں بھی 20.91 سکینڈز کے ساتھ ریکارڈ بنایا تھا۔

دیگر کھلاڑیوں میں سےعبدالمعید نے چار سومیٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ شاہ نواز ڈسکس تھرو ، سہیل عامر پندرہ سو  اور پانچ ہزارمیٹرمیں حصہ لیں گے، شہروز ہائی جمپ  میں قسمت آزمائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں