اللہ تعالیٰ نے تین بار اولاد نرینہ عطا کی لیکن حیات نہ رہی، نیئراعجاز

اللہ تعالیٰ نے تین بار اولاد نرینہ عطا کی لیکن حیات نہ رہی، نیئراعجاز


 سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے تین بار اولاد نرینہ عطا کی لیکن حیات نہ رہی،پہلی دو بچے پیدائش کے کچھ دن بعد انتقال کر گئے اور تیسربچہ قبل از پیدائش فوت ہوگیا، چھوٹے بھائی کی بیٹی کو گود لے رکھا ہے ۔ایک انٹر ویو میں نیئر اعجاز نے کہاکہ میںنے اور محمود اسلم نے پہلی بار ٹی وی اسکرین پر خواجہ سرا ء کا کردار نبھایا جسے بیحد پسند بھی کیا گیا اور بہت عزت بھی ملی، انہیں ان خدمات کے عوض 15 برس قبل تمغہ امتیاز مل جانا چاہیے تھا،اب تک تمغہ امتیاز نہ ملنے پر کوئی غم تو نہیں ہے لیکن اب اس کی اہمیت بھی نہیں رہی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی بار ڈرامہ کرنے پر 425 روپے کا چیک ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری شادی کو 20 برس ہوگئے، وہ صرف ایک شادی کے ہی قائل ہیں لیکن عشق ہوتے رہتے ہیں، دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں