’الف‘ کی آخری قسط نے سب کے دل جیت لیے


جیو ٹی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی آخری قسط نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔

روحانی اور رومانوی ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں حمزہ علی عباسی اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کی پہلی قسط 5 اکتوبر 2019 کو نشر کی گئی تھی۔

بعد ازاں ڈرامے کی آخری قسط کے بعد مداحوں کی جانب سے ’الف‘ کے بہترین اختتام کو سراہا جا رہا ہے اور سپر ہٹ ڈرامے کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔

it’s ( H a m z a )@HamzaBiniqbal2

This drama is a perfect example of “Allah jissy chahye jab chahye izat sy nawazta hai”

View image on Twitter
60 people are talking about this

حمزہ نامی صارف نے ’الف‘ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ڈرامہ ایک بہترین مثال ہے کہ اللہ جسے چاہے، جب چاہے عزت سے نوازتا ہے‘۔

ihasnainqureshi🇵🇰@IamHsn16

The Historical serial
comes to an end.I must say it’s one of the speechless TV serial made in our industry with its powerful message to learn!
The Relationship between Man and his Lord is everlasting and precious.
Well done to entire cast, for this epic venture 💙

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
28 people are talking about this

حسنین قریشی نامی صرف کہتے ہیں کہ ’ایک تاریخی ڈرامہ اختتام  کو پہنچا‘، ساتھ ہی حسنین نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

ruba syed🌸@RubaSyed

This Beautiful Journey Came to an end😭

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
15 people are talking about this

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا‘۔

معروف مصنفہ عمیرہ احمد کی جانب سے لکھے جانے والے ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کیا گیا۔

حمزہ نے کہا کہ ’الف کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر گزار ہوں جس کا مقصد لوگوں کو ان کی زندگیوں پر غور و فکر کرنے اور ان کو اللہ کے قریب ہونے میں مدد فراہم کرنا تھا‘۔

خیال رہے کہ ’الف‘ کے نشر ہونے سے قبل حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ ڈرامہ ’الف‘ ایک ایسی مثال قائم کرے گا کہ کیسے ٹیلی ویژن کے میڈیم کو استعمال کر کے لوگوں کی زندگی کا عکس دکھایا جا سکتا ہے اور انہیں خالق حقیقی کے ساتھ تعلق سے جوڑا جاسکتا ہے۔

نامور ہدایت کار حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی کہانی حقیقی اور مجازی محبت پر مبنی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں