الحمد للہ، پہلی شادی ختم ہوگئی، ورنہ میرا حال بھی نور مقدم جیسا ہوتا، جگن کاظم

الحمد للہ، پہلی شادی ختم ہوگئی، ورنہ میرا حال بھی نور مقدم جیسا ہوتا، جگن کاظم


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ نور مقدم کے کیس کو دیکھ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس شادی سے نکل گئی، ورنہ میرا بھی یہی حال ہوتا۔

حال ہی میں نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنی پہلی شادی سے متعلق ہوش رُبا انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے نور مقدم کو دیکھا تو مجھے اپنا وقت یاد آگیا، میرے پہلے شوہر نے شادی کے تین ہفتے بعد ہی مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو مجھے مار پیٹ کر، میرے کپڑے پھاڑ کر گھر سے نکال دیا تھا۔ پڑوسیوں نے مجھ پر آخر چادر ڈالی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی میزبان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد ڈیرھ سال تک پہلے شوہر کا تشدد برداشت کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ جب شوہر کے منہ سے گالی نکلے تو نظر کی شرم ختم ہوجاتی ہے اور اگر ایک بار ہاتھ اُٹھ گیا تو دوسری بار بھی اُٹھے گا۔

جگن کاظم نے کہا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی، یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کہ خوش شکل انسان کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے اس بات کا افسوس نہیں ہے ورنہ میرے پاس آج حمزہ (ان کا بیٹا) نہ ہوتا۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس حمزہ ہے اور میں آج اس برے وقت سے نکل گئی ہوں لیکن جب نور مقدم کا کیس ہوا تھا تو مجھے میرا پرانا وقت یاد آتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں