اقوام متحدہ نے کورونا کیخلاف جنگ کو ایک نسل کی لڑائی قرار دیدیا


اقوام متحدہ کے سکر یٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا کے خلاف کوششوں کو ایک نسل کی لڑائی قرار دے دیا اور سلامتی کونسل پر زور دیا ہےکہ وہ کوروناسے نمٹنے کےلیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

کورونا سے متعلق جرمنی کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام رہنماوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نےکہا کہ اس مشکل وقت میں کونسل کا اتحاد اور عزم بہت معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مضمرات کو کم کرنے میں سلامتی کونسل کی شمولیت اہم ثابت ہو گی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا کے خلاف ایک نسل کی لڑائی کا سامنا ہے، کورونا وائرس پر قابو پانےکے لیے مل کر کام کی ضرورت ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو پہلےسے زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سلامتی کونسل مشکل گھڑی میں اتحاد کا ثبوت دے، وبا کے دوران امن و سلامتی کے لیےکوششیں نہایت اہم ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں