اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان ان کے بغیر نامکمل ہے، نواز شریف

اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان ان کے بغیر نامکمل ہے، نواز شریف


مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں اور ہم ملک وقوم کے لیے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں اقلیتی برادری کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کرسمس کی آمد آمد ہے تو میں ملک کے اندر اور باہر مسیحی برادری کو اس موقع پر بھرپور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں اور ہم ملک وقوم کے لیے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہے، اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اقلیتوں کے ساتھ مل کر پاکستان مکمل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان، ہندو مسیح، سکھ، پارسی سمیت تمام لوگ قوم کے فرد ہیں اور ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہیں جتنا ہم اپنی ذات کو سمجھتے ہیں اور پچھلی جو جنگیں گزری ہیں اس میں بھی آپ نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ایسے فوجیوں کو جانتا ہوں جنہوں نے ایک سچے اور عمدہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہمیں ان کی خدمات پر بھی ناز ہے، وہ بہت بہادر، سچے اور مخلص لوگ تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں