اقرا عزیز کے جذباتی نوٹ پر یاسر حسین کا مزاحیہ جواب


پاکستان کی نامور جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا، جس کے بعد سے اب تک یہ دونوں سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے آرہے ہیں۔

اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے کیے ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا جبکہ ساتھ ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، چاہے میں کام کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں، جب میں سستی دکھاؤں، جب میں خوش ہوں، یا اداس ہوں، جب میں جذباتی ہوں، یا مجھے شاید ایسا احساس ہو کہ میں اتنی قابل نہیں، اصل میں، میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہو اور مجھے یاد دلاتے رہو کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے آپ کا ساتھ عطا کیا’۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اس پر یاسر حسین نے بھی فوری طور پر مزاحیہ کمنٹ کرکے اقرا کے اس رومانوی نوٹ کا جواب دیا۔

اپنے کمنٹ میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ‘5 منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا کہ یہ پوسٹ دیکھ لی، ابھی واپس آتا ہوں بےبی ان کو کٹا کے’۔

اقرا عزیز نے ایسی کچھ اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے پنجابی گانا تحریر کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سب کے سامنے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کی تو اس کے بعد سے یہ دونوں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس ایوارڈز میں یاسر حسین نے سب کے سامنے اقراء عزیز سے منگنی کرلی

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئیں جن میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اقرا اور یاسر اس وقت ‘جھوٹی’ نامی ڈرامے مین اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے۔

‘جھوٹی’ ڈراما جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں