کراچی: پاکستان کی خوبرواداکارہ اقرا عزیز نے شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پربے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی دلکش ٹی وی اداکارہ اقرا عزیزقرنطینہ میں مختلف سرگرمیوں سمیت کھانا پکانے میں مصروف نظرآئیں۔ اداکارہ نے قرنطینہ میں بوریت کا بھی اظہارکیا اور کچھ منفرد وڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ یہ قرنطینہ کے اثرات ہیں۔
انسٹاگرام پراداکارہ نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں کچن میں موجود افطار کی تیاری کر رہی ہیں جہاں ان کی والدہ اچانک ہی اداکارہ کے گھرروایتی پہلی عیدی لے کرپہنچ جاتی ہیں۔
اقرا عزیز شادی کے بعد پہلی عیدی ملنے پر خوشی کا اظہارکرتی ہیں اورساتھ ساتھ والدہ کے گلے لگ کر ان کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔