اداکارہ اقراء عزیز اور کامیڈین یاسر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اداکار جوڑی کی شادی کے موقع پر معروف شوبز ستاروں کی جوڑیاں بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اقراء اور یاسر کی شادی پر جہاں دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں دیگر فنکار جوڑیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کے موقع پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات کے علاوہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے ناموں نے بھی شرکت کی۔
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی کے موقع پر ان کے قریبی دوست زارا نور عباس، اسد صدیقی، ہانیہ عامر، عاصم اظہر، احد رضا میر، سجل علی، ایمن خان اور منیب بٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔