افیئر کی افواہوں کے بعد ہولی وڈ اداکار کی اہلیہ سے معذرت


ہولی وڈ کے نامور اداکار جسٹن ٹمبرلیک کے متعلق کئی روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ وہ اداکارہ علیشا وینرائٹ کے ساتھ تعلقات استوار کررہے ہیں۔

ان دونوں کو ایک ایونٹ کے دوران ہاتھ پکڑے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان کے افیئر کی افواہوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں — فوٹو: انسٹاگرام

یہ دونوں اداکار اکٹھے ‘پالمر’ نامی فلم میں کام کررہے ہیں جس کی شوٹنگ فی الحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن ٹمبرلیک نے 2012 میں اداکارہ جیسیکا بیل کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

تاہم علیشا وینرائٹ کے ساتھ افیئر کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکار جسٹن نے اپنی اہلیہ اور 4 سالہ بیٹے سے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگ لی۔

علیشا اور جسٹن فلم پالمر میں اکٹھے کام کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
علیشا اور جسٹن فلم پالمر میں اکٹھے کام کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں جسٹن نے لکھا کہ ‘میں جس حد تک افواہوں سے دور رہ سکتا ہوں رہتا ہوں، لیکن حال ہی میں سامنے آئی قیاس آرائیوں کے بعد میرا بات کرنا ضروری ہے، کیوں کہ ان قیاس آرائیوں سے ان افراد کو تکلیف ہورہی ہے جن سے میں محبت کرتا ہوں’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘کچھ ہفتوں قبل مجھ سے ایک فیصلہ کرنے میں غلطی ضرور ہوئی لیکن میں یہ بات واضح کردوں کے میرے اور میری ساتھی اداکارہ علیشا کے درمیان کچھ نہیں ہوا، اس رات میں نے کچھ زیادہ شراب نوشی کرلی تھی لیکن مجھے اپنے اس رویے پر بےحد افسوس ہے، مجھے اس وقت ہی بہتر سمجھنا چاہیے تھا’۔

جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ سے معافی بھی مانگی — فوٹو: اے ایف پی
جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ سے معافی بھی مانگی — فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ کوئی ایسی مثال نہیں جو میں اپنے بیٹے کے لیے قائم کرنا چاہوں، میں اپنی اہلیہ اور فیملی سے معافی مانگتا ہوں کہ انہیں میری وجہ سے اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میرا پورا فوکس صرف اس بات پر ہے کہ میں ایک بہترین شوہر اور والد بنوں’۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اداکارہ علیشا کے ہمراہ فلم ‘پالمر’ میں کام کرکے بےحد خوش ہیں،

ان دونوں کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے — فوٹو: اے ایف پی
ان دونوں کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے — فوٹو: اے ایف پی

اپنا تبصرہ لکھیں