قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو قتل کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کی پولیس چیک پوسٹ پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ فائرنگ کرنے والا اہلکار اُن کا ساتھی تھا تاہم حکومتی ذرائع سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی ہے۔