کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے امن اور مفاہمت کی پیشکش کی ہے۔
افغان صدر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ رمضان کے مہینے کا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان افغان عوام کے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر دھیان دیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ امن جرگے کی قرارداد حکومتی امن پالیسی کا بڑا حصہ بنے گی۔
یاد رہے کہ طالبان نے امن جرگے کے فوری سیز فائر کے مطالبےکو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔