دبئی:
افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےستائیسویں میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز زازئی اور شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 53 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد زازئی 33 جب کہ شہزاد 45 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اصغر افغان اور نبی نے اسکور آگے بڑھایا جس کی بدولت افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔