کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کےحملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 21 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملوں میں بدغیس میں 6، بغلان میں 7 اور تخار میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا، ننگرہار ارو زگان میں افغان اور اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔