اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے۔
ہم سب کو ہی افطار میں بھلے کچھ ملے یا نہ ملے لیکن پکوڑے کھانا ضرور پسند ہوں گے، مگر روزانہ ایک جیسے پکوڑے کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ افطار میں نئے نئے انداز کے لذیذ پکوڑے کھانے کو ملیں۔
مزید پڑھیں: پکوڑے بنانے کے 5 نئے انداز
سبزی کے پکوڑے تو عموماً ہر کوئی افطار کے دوران کھاتا ہی ہے لیکن کیا آپ کے گھر چکن کے پکوڑے بھی بنائے جاتے ہیں؟
اگر نہیں تو یہاں چکن پکوڑے بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کی جارہی ہے، جسے آپ نے باورچی خانے میں بھی ضرور آزمائیں:
اجزاء:
دو کپ بیسن
چکن
دو سبز مرچ
ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر
ایک چائے کا چمچ اجوائن
ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیہ
ایک چائے کا چمچ زیرہ
بیکنگ پاﺅڈر
نوٹ: پکوڑے کی تیاری کے لیے اپنی پسند کی کسی بھی سبزی کو ترجیح بھی دی جاسکتی ہے۔
طریقہ کار:
بون لیس چکن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ دوسری جانب تمام اجزاء کو کچھ مقدار میں پانی ڈال کر آپس میں مکس کرلیں، اس میں چکن چامل کرلیں، پھر اسے اس وقت تک ڈیپ فرائی کریں جب تک وہ کرکرے اور خستہ نہ ہوجائیں۔
اب چاٹ مصالحے، دہی، چٹنی، یا کیچپ کے ساتھ اس کا مزہ لیں۔