افطار کے دسترخوان پر گرمی کا توڑ ،غذائیت سے بھرپور لیمونیڈ


روزہ افطار کرنے کے بعد اکثر لوگوں کا ہاتھ سب سے پہلے پانی کے گلاس یا کسی مشروب کی جانب اٹھتا ہے لیکن اس میں اکثر غلطی یہ ہوجاتی ہے کہ اس وقت سامنے رکھے ہوئے زیادہ تر مشروب صرف مٹھاس پر مبنی ہوتے ہیں۔

افطار کے وقت خصوصاً کوشش یہ ہونی چاہیے کے افطار کے دستر خوان پر کھانے کے ساتھ رکھے جانے والے مشروبات بھی صحت کے لیے مفید ہوں اسی لیے پیش خدمت ہے ایک ایسا شربت جس میں سیب، چقندر اور لیموں کا رس شامل ہیں جو اسے غذائیت سے بھرپور بناتے ہیں۔

یہ ہے ‘ریڈی اینٹ لیمونیڈ’،اسے صرف لیمونیڈ بھی کہا جا سکتا ہے۔

اجزائے ترکیبی:

کٹا ہوا سیب:          1 عدد

کٹا ہوا چقندر:      1/2 کپ

لیموں کا رس:          2 چمچ

سادہ پانی :             1 گلاس

کالا نمک:               ایک چمچ

شہد:                      ایک چمچ یا حسب ذائقہ

برف:                       حسب ضرورت

ترکیب:

تمام اجزا کو ایک بلینڈر میں ڈال کر مکس کر لیں۔

آخر میں پانی ڈال کر ایک دفعہ مزید بلینڈ کر لیں تاکہ تمام اجزا یکساں ہو جائیں۔

جگ میں نکال کر کٹی ہوئی برف یا کیوبس  ڈال کر پیش کر دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں