چاول اور مختلف اقسام کی دالوں کے میل سے بننے والی کھچڑی غریب کی پلیٹ سے سفر کرتی ہوئی شاہی محلات کے دستر خوانوں تک پہنچی اور امیر غریب دونوں کا من پسند کھانا بنی جب کہ اس کی خاص بات یہ کھانے میں ایک ہلکی پھلکی غذا ہے جسے رمضان المبارک میں افطار کے بعد زیادہ پسند کیا جاتاہ ے۔
کھچڑی ہندوستان کا قدیم پکوان ہے اور کئی قدیم سفرناموں میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ چاول کے ساتھ جو دستیاب ہو اسے ڈال کر کچھڑی بنا لیں۔گوشت ، سبزی وغیرہ۔وقت کی کمی ہے تو کچھڑی تیار کرلیں ، کوئی بیمار ہے کوئی بچہ ہے تو بھی اسی کا نام پکارا جاتا ہے کیونکہ یہ زود ہضم غذا ہے۔
لیکن کچھڑی پر کچھ لوگ الزام لگاتے ہیں کہ یہ پھیکی بدمزہ اور پرہیزی کھانا ہے۔ایسے لوگوں تک ایسی کچھ تراکیب نہیں پہنچیں جس سے خوب مزے مزے کی کچھڑی تیار کی جاسکتی ہے۔
کچھڑی کے لوازمات تو اس کا ہار سنگھار ہیں جن کے بغیر اس کھانے کی رونق کچھ پھیکی رہتی ہے۔تو اس ترکیب کو آزمانے سے پہلے کسی بھی قسم کے کباب (شامی ہوں تو کیا ہی کہنے)، اچار، دہی ، پاپڑ، کٹا کٹ سلاد اور تلے ہوئے آلو کے قتلے تیار رکھیں؛
اجزائے ترکیبی
چاول 2 کپ
ماش کی دال 1/2 کپ
لال مسور 1/2 کپ
دیسی گھی/مکھن 3 چمچ
گھی 2 چمچ
ثابت زیرہ 2 کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ 6-8 عدد
کڑی پتہ 2-3 پتے
لونگ 4-5 عدد
پسی ہوئی ادرک 1 کھانے کا چمچ
درمیانی پیاز 1عدد
پانی 5 کپ
ترکیب
چاول کو صاف کرکے بھگو کر رکھ دیں اور دالوں کو ایک الگ برتن میں بگھو کر رکھ دیں۔
بڑی دیگچی میں گھی گرم کرلیں۔اس میں ثابت زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔اب اس میں پسی ہوئی ادرک ڈال لیں۔
ہلکا سا رنگ تبدیل ہوتے ہی بھیگی ہوئی دالیں اس میں ڈال دیں اور 2 منٹ تک چمچ سے اوپر نیچے کر لیں۔
پانی ڈال کر اس میں لونگیں اور نمک ڈال دیں اور ایک ابال آنے دیں۔چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر چھوڑ دیں۔
پانی کم ہو جانے پر دیگچی کا منہ ڈھک دیں۔ دم آنے پر چولہا بند کر دیں۔ کھچڑی کا گھٹا ہوا ہونا اپنی پسند کے مطابق رکھیں۔
فرائی پین میں دیسی گھی ڈال کر گرم کر لیں، اس میں پیاز سرخ کر لیں ساتھ ہی ثابت لال مرچ بھی ڈال کر سخت کر لیں۔ کھچری کو دم سے ہٹاتے ہی اس میں یہ بگھار لگا کر ڈھکن دوبارہ سے بن کر دیں۔ چاہیں تو آخر میں کٹا ہوا پودینہ بھی اوپر سے ڈال لیں۔
گرما گرم کچھڑی دیگر لوازمات کے ساتھ دستر خوان پر سجائیں،افطاری کے بعد مزے دار اور زود ہضم کچھڑی بھاری پن سے عاری اور غذائیت میں دگنی