‘چاٹ’ برصغیر میں کھائے جانے والی من پسند ‘ڈش’ ہے اسے پکوان نہیں کہا جاسکتا ،البتہ یہ مختلف پکی ہوئی چیزوں کا ‘ملغوبہ’یا ‘مجموعہ’ ضرور کہلائی جا سکتی ہے، مزید آسانی کے لیے اکثر لوگ اسے سلاد کی ایک قسم بھی کہتے ہیں۔
رمضان میں افطار کے دستر خوان پر چاٹ کا ہونا ایک لازمی جز مانا جاتا ہے۔ چنا چاٹ، فروٹ چاٹ تو عام طور سے کھائے جاتے ہیں ، پیش خدمت ہے منفرد ذائقے والی بھیل پوری چاٹ، جس سے آپ اپنے افطار کے دسترخوان میں ایک اور مزیدار ڈش کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
اجزائے ترکیبی
پفڈ رائس(مرمرے): 2کپ
پاپڑی: 5-6
بھنی ہوئی مونگ پھلی: 1 کھانے کا چمچ
سیو: آدھا کپ
پیاز: آدھا کپ باریک کٹی ہوئی
ابلے ہوئے آلو: آدھا کپ چوکور کٹے ہوئے
ٹماٹر : آدھا کپ باریک کٹے ہوئے
ہری مرچ: ایک
ہرا دھنیہ: 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس: آدھا کھانے کا چمچ
املی کی چٹنی: 2 کھانے کے چمچ
ہری چٹنی: 2 کھانے کے چمچ
نمک: 1 کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ: آدھا کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
پفڈ رائس کو ایک بڑے پیالے میں ڈال لیں۔اس میں 5-6 پاپڑیاں ،سیو اور بھنی ہوئی مونگ پھلی شامل کر لیں۔
آلو ، ٹماٹر ، پیاز اور ہری مرچیں بھی شامل کرلیں۔
پسی ہوئی لال مرچیں، چاٹ مصالحہ اور نمک بھی پیالے میں ڈال کر پہلے سے موجود اجزا کے ساتھ مکس کر لیں۔
املی کی چٹنی، ہری چٹنی لیموں کا رس اوپر سے ڈال کر پیالے میں موجود تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
اوپر سے ہرا دھنیا اور سیو ڈال دیں۔لیجیے مزیر دار بھیل پوری چاٹ تیار ہے۔
نوٹ : بھیل پوری چاٹ کو تیار کرنے کے بعد فوراً کھانے کے لیے پیش کر دیں ورنہ یہ نرم پڑ جائے گی، اس لیے افطار سے پہلے تمام اجزا علیحدہ علیحدہ تیار کر کے رکھ لیں اور کھانے سے کچھ منٹ پہلے سب کو آپس میں ملا لیں۔