افطار اسپیشل: جھٹ پٹ پکوڑا سینڈوچ بنانے کا آسان طریقہ

افطار اسپیشل: جھٹ پٹ پکوڑا سینڈوچ بنانے کا آسان طریقہ


رمضان المبارک میں پکوڑوں کے بغیر افطار کا تصور ناممکن ہے۔

مگر ہر روز ایک ہی جیسے پکوڑوں کھا کر انسان اکتا بھی جاتا ہے لیکن پکوڑوں کے بغیر افطار نامکمل بھی لگتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی پکوڑا سینڈوچ کھایا ہے؟ اگر نہیں تو یہاں جھٹ پھٹ پکوڑا سینڈوچ بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جو افطار میں ضرور پسند آئے گی۔

اجزا

آلو-250 گرام

کُٹی لال مرچ- ایک کھانے کا چمچ

زیرہ-ایک کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا- ایک کھانے کا چمچ

انار دانہ-ایک کھانے کا چمچ

چاٹ مصالحہ- ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ-2 عدد

ہرا دھنیا -چوتھائی کپ

بیسن-ایک کپ

بریڈ سلائس-8 عدد

ترکیب

آلو ابال کر اچھے سے میش کرلیں۔

پھر ابلے ہوئے آلو میں نمک ، کْٹی لال مرچ، ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا، ایک چائے کا چمچ انار دانہ، ہری مرچ، دھنیا، چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں۔

اب بریڈ کے سلائس کو دائرے کی شکل میں کاٹیں۔

ان سلائس میں آلو والا مکسچر لگادیں اور پھر ڈبل روٹی کا دوسرا سلائس رکھیں۔

اس کے بعد بیسن میں نمک ، ایک چائے کا چمچ کْٹی لال مرچ، ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک چائے کا چمچ دھنیا ڈال کر بیٹر بنالی

ں۔ اب بریڈ کو اس میں اچھے طریقے سے ڈِپ کرنے کے بعد فرائی کرلیں

گرما گرم پکوڑا سینڈوچ کو کیچپ اور چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں