اقوامِ متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کی جانب سے افریقا میں ایم پاکس میں مبتلا مریضوں کی معاونت کے لیے 18.5 ملین ڈالرز امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
یو این ایجنسی آئی او ایم کی ڈائریکٹر ایمی پاپ کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی افریقا میں خصوصی طور پر تارکین وطن میں ایم پاکس وائرس کے پھیلاؤ پر انتہائی تشویش ہے۔
ایمی پاپ نے کہا ہے کہ بے گھر کمیونٹیز اکثر ایسے بحرانوں میں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خطے میں ایم پاکس کے اثرات کم کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا چاہیے۔