اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا

اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا۔

اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں