آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے ہمارے دُشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں اور اطمینان ہے کہ آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں ہے، اِس راستے میں اپنے آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، امن قائم رکھنے کے لیے لہو سے اس کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔