اصل ستارے توفنکاروں کے مداح ہوتے ہیں، فہد مصطفی


 کراچی: 

ٹی وی ہوسٹ و اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔

پاکستان کے مشہورومعروف ٹی وی ہوسٹ اوراداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

اداکارنے کہا کہ مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں ملنے پرنہایت خوشی ہورہی ہے، یہ جان کربہت خوشی ہوتی ہے نفرت سے بھری اس دنیا میں مجھے چاہنے والے، مجھ سے محبت کرنے والے بہت سے مداح موجود ہیں۔

اداکارنے کہا میں ان تمام نیک تمناؤں کا شکریہ کسی بھی طرح ادا کر نہیں کرسکتا اوراصل ستارے تو فنکاروں کے مداح خود ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں