اشنا شاہ کا منگیتر سے دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار

اشنا شاہ کا منگیتر سے دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار


پاکستان کی مشہور اداکارہاشنا شاہ نے اپنے منگیتر حمزہ سے دلچسپ انداز میں پیار کا اظہار کردیا۔

اداکارہ اُشنا شاہ ان دنوں اپنے بچپن کے دوست اور منگیتر حمزہ کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں منا رہی ہیں اور وہاں سے مداحوں کے لیے  نئی تصاویر شئیر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر مہندی سے ’حمزہ کی محبوبہ‘ لکھ رکھا ہے۔

وائرل تصاویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ حمزہ اور اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ کی طرف سے چند ماہ قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی حمزہ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی گئی تھی۔

حمزہ پروفیشنل گولف پلیئر ہیں، اور وہ چیئرمین ایشیاء پیسیفک گولف فیڈریشن تیمور حسن امین کے صاحبزادے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں