اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، احمد شہزاد

اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، احمد شہزاد


قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں سے پرفارمر کو ٹیم میں کھلانا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ اس وقت بہت سارے پرفارمر لڑکے پاکستان ٹیم میں کھیلنا ڈزرو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کچھ گروپ بنے ہوئے ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کی بنیاد پر میرا نام پاکستان ٹیم کے کیمپ میں آیا، تاہم مجھے بغیر بتائے اگلی سیریز میں سے میرا نام نکال دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کی بولنگ کمزور تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں