کراچی: سندھ ہائیکورٹ سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی سے نہال پیپلز پارٹی کے ایک جیالے نے پانچ، پانچ سو کے نوٹ تقسیم کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں آغاسراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا ایک ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس موقع آغا سراج درانی کی ضمانت منظور ہونے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جشن منایا ایک جیالے نے خوشی کے مارے پانچ، پانچ سو روپے کے نوٹ تقسیم کرنا شروع کردیے۔
جیالے نے عدالتی عملے اور پولیس اہلکاروں میں بھی نوٹ تقسیم کیے۔
واضح رہےکہ نیب نے 20 فروری کو آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے اور وہ اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔