اسپین کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمے میں فریق بننے کا اعلان

اسپین کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمے میں فریق بننے کا اعلان


اسپین نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ 

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کا کہنا ہے کہ اسپین جنوبی افریقہ کے ساتھ غزہ میں اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے خلاف نسل کشی کے کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں شامل ہو جائے گا۔

اسپین اس کیس میں شامل ہونے والا پہلا یورپی ملک ہے، اس مقدمے میں چلی اور میکسیکو بھی شامل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کرچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں