اسٹیڈیم میں شعیب ملک کی شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

اسٹیڈیم میں شعیب ملک کی شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل


دبئی: 

سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاک افغان میچ کے بعد بوم بوم آفریدی کو سلیوٹ کررہے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھے اور میچ انجوائے کررہے تھے۔

دبئی اسٹیڈیم سے قومی کرکٹر شعیب ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی گئی جس میں شعیب ملک پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد انتہائی خوشی کے عالم میں اسٹیڈیم میں موجود شاہد آفریدی کو سلیوٹ کررہے ہیں۔

لوگ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں اور اسے لالہ کے لیے شعیب ملک کی محبت قرار دے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں