اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب ڈالر موصول


مرکزی بینک کو عالمی مالیاتی اداروں سے 

ارب ڈالر موصول ہوگئے جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، درآمدات میں زبردست کمی سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے مہینے میں جاری کھاتہ خسارہ سے پاک رہا، مئی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جب کہ اپریل 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 53 کروڑ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا، مئی 2019 میں ایک ارب ڈالر سے زائد خسارہ درپیش رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں