اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 25 بیسز پوائنٹ بڑھا دی


اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں

25 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرکے شرح سود 10.25 فیصد مقرر کر دی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اسلام آباد میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اب بھی بلند ہے لیکن پچھلے بارہ ماہ میں اس خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو چینلجز درپیش ہیں ،ہمیں مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دونوں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2018 میں کنزیومر پرائس انڈیکس 8 سے اوپر رہا جب کہ گندم کی فصل میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ۔

سعودی عرب سے تیل کے معاہدے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل لینے کے معاملات طے پا گئے ہیں اور اس معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں