اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر کی پوزیشن پر کھیلیں گے

اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر کی پوزیشن پر کھیلیں گے


آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ آئندہ ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر کی پوزیشن پر کھیلیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2010ء میں کیا تھا، وہ اب تک 105 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

187 اننگز میں کریز پر پہنچنے والے آسٹریلوی بیٹر 58 اعشاریہ 01 رنز کی اوسط سے اب تک 9 ہزار 514 رنز بناچکے ہیں۔

 اسٹیو اسمتھ نے اس دوران 32 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں، اُن کا بڑا انفرادی اسکور 239 رنز ہے، جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2017ء کی ایشیز سیریز کے دوران بنائے تھے۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر سڈنی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ  کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں، انہوں نے 112 ٹیسٹ میچز کی 205 اننگز میں 8 ہزار 786 رنز اسکور کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں