اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آنا سیاسی قیادتوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے، خواجہ سعد رفیق

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آنا سیاسی قیادتوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے، خواجہ سعد رفیق


حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آنا سیاسی قیادتوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سیاسی قیادتوں کی ضرورت تو کبھی وہ مجبوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون کون کب کب کیا کیا کر کے پارلیمان تک پہنچا ہے سب کو معلوم ہے، ہر کوئی اپنے گناہ چھپانا اور دوسرے کے عیاں کرنا چاہتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو سوکنوں کی طرح کوسنے سے کچھ فرق نہیں پڑ سکتا۔

خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیا کہ سب مل کر دیر پا حل نکال لیں تو اچھا ہوگا، ورنہ مقبول اور کم مقبول، قبول اور ناقابل قبول سب ہی فارغ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جوہری تبدیلی پارلیمان اور ریاستی اداروں کے اوپر سے گزر کر آئے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں