اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی نااہلی، کئی ماہ قبل انتقال کر جانے والا پولیس افسر کورس کیلئے طلب


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نااہلی کی انتہا کرتے ہوئے ساڑھے 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے پولیس افسر کو کورس کے لیے طلب کر لیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 17 جولائی کو گریڈ 18 کے 212 پولیس افسران کی کورس کی فہرست جاری کی گئی۔

ان افسران کو 19 جولائی سے 22 نومبر تک جاری 28 ویں مڈ کرئیر مینجمنٹ کورس میں پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں ساڑھے 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام بھی شامل ہے۔

مرحوم ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں 30ویں نمبر پر ہے۔

ایس ایس پی حسیب افضل بیگ گزشتہ برس 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور ان کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ کلیم امام سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی تھی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس نے ایس ایس پی حسیب افضل کے انتقال کی دستاویزات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نہیں بھیجی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں