اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ رینکنگ میں7 درجے چھلانگ لگاکر ٹاپ تھری بولرزمیں آگئے


ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت اسٹورٹ براڈ 7 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ تھری بولرز میں آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں پہلی 2 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیٹ کمنز پہلے،  نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی 10 وکٹیں اڑانے والے مین آف دی سیریز بولر سٹورٹ براڈ 7 درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ٹم سائودی بدستور چوتھی پوزیشن پر ہیں، جیسن ہولڈر 2درجے پیچھے ہٹتے ہوئے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کیساتھ کاگیسو ربادا چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، جسپریت بمرا آٹھویں، ٹرینٹ بولٹ نویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں