اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


k

اسلام آباد: 

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے اسٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ پر اثر انداز ہونے والے گمراہ کن معلومات یا تجزئیات میں ملوث عناصر و لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ای سی پی نے آئندہ چند دنوں میں کچھ بروکریج ہاؤسز کی جانچ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹرکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے نگرانی کرتے ہوئے مارکیٹ پر اثر انداز ہونے پر کئی ایک افراد کے خلاف کرمینل کیسیز دائر کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں