وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ‘مضبوط رجحانات’ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مشیر برائے خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس نومبر میں 14.9 فیصد بڑھ گیا تھا۔
انہوں نے مذکورہ نئی پیش رفت کو مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ اہم قرار دیا۔
ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔
گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 362 پوائنٹس (3.59 فیصد) کا اضافہ ہوا اور 8 ماہ کے بعد 39 ہزار کی سطح پر آکر 39 ہزار 288 پر بند ہوا۔
نومبر کے دوران انڈیکس مسلسل تیسرے ماہ مثبت انداز میں بند ہوا تھا اور 15 فیصد اضافہ ہوا جو مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ فائدہ ہے۔
گزشتہ ہفتے تجارت مثبت اشاریے میں شروع ہوئی تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے رعایت کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو مقامی کورس کے لیے بہتر رہا۔
لیکن اگلے ہی دن انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جب سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لیا۔
اگرچہ ان سماعتوں کے بعد بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے تشویش رہی لیکن کوئی خوف و ہراس نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں میکرو فرنٹ پر پاکستان نے نومبر میں ایس سی آر اے کے توسط سے سرکاری سیکیورٹیز میں 71 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مجموعی آمد دیکھی گئی جس نے ہفتے کے اختتام پر ملک کے غیر ملکی ذخائر کو 24 کروڑ ڈالر سے 15 ارب 60 ڈالر تک بڑھ دیا۔