پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 211 پوائنٹس اضافے سے 50943 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 51520 رہی۔
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 50624 رہی اور 1 ارب 82 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 64 ارب 6 کروڑ روپے رہی۔
ایک ہفتے میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھی ہے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7422 ارب روپے ہے۔