نئے سال 2019 کو سب نے اپنے اپنے انداز سے خوش آمدید کہا اور خوشیاں منائیں۔
ایسے میں سلیبرٹیز کیسے پیچھے رہتیں، پاکستانی شوبز اسٹارز اور بالی وڈ کی نامور شخصیات نے بھی نئے سال کا جشن بھرپور انداز میں منایا اور صرف یہی نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
پاکستانی شوبز ستارے
سجل علی اور احد رضا میر:
سجل علی اور احد رضا میر کی آن اسکرین جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے اور سب انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں نئے سال کے موقع پر دونوں اسٹارز نے اپنے مداحوں کو نیا عندیہ دے کر شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔
سجل اور احد نے ایک ہی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پیغام دیا کہ ‘نئے سال کا مطلب نئی کہانیاں ہیں، جو ہم نے آپ کے لیے تیار کی ہیں’۔
آخر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں نے سب کو دل کی گہرائیوں سے سال 2019 کی مبارک باد پیش کی۔
سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری:
اداکارہ سائرہ نے اپنی اور اپنے شوہر شہروز سبزواری کی جانب سے تمام پرستاروں کو سال نو کی مبارک باد دی۔
عائزہ خان:
عائزہ خان نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی خوشیاں اور محبت پھیلانے کا پیغام بھی دیا۔
عدنان صدیقی:
نامور اداکار عدنان صدیقی نے 2019 کا سورج طلوع ہوتے وقت کی تصویر شیئر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
حسن شہریار:
مقبول ڈیزائنر حسن شہریار نے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا اور سب کو سال نو کی مبارک باد پیش کی۔
عاطف اسلم:
معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنے تمام مداحوں کو سال 2019 کی مبارکباد دی۔
ارمینا خان:
اداکارہ ارمینا خان نے مانچسٹر سے سب کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
بالی وڈ ستارے
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی:
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر پر ایک شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا، ’امید ہے کہ آپ سب کے نئے سال کا آغاز نئی امیدوں، امن اور رحم دلی کے ساتھ ہوا ہوگا’۔
ساتھ ہی انہوں نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا، ‘دعا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں‘۔
ویرات کوہلی نے بھی انوشکا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے آسٹریلیا سے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
مادھوری ڈکشت:
اداکارہ مادھوری ڈکشت نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد دی۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس:
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہا اور پہاڑوں کے درمیان خوشیاں سمیٹیں۔
اجے دیوگن:
اداکار اجے دیوگن نے نیا سال اپنی بیٹی کے ساتھ مناتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ سب کی بیٹیاں بھی آپ کیلئے سب سے قیمتی ہیں، 2019 مبارک!’
شلپا شیٹھی:
اداکارہ شلپا شیٹھی نے 2018 کو الوداع کہا اور 2019 کا خوش دلی سے استقبال کیا۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان:
کرینہ کپور نے بھی سال نو کا جشن سوئٹزرلینڈ میں منایا اور انسٹاگرام پر بڑے نواب سیف علی خان اور چھوٹے نواب تیمور علی خان کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
کرشمہ کپور:
سابق اداکارہ کرشمہ کپور نے دبئی میں سال نو 2019 کا جشن منایا اور نئے سال کی مبارک بادی دی۔
سارہ علی خان:
سارہ علی خان نے 2018 کا شکریہ ادا کیا اور 2019 کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہوئے نئے سال کا جشن منایا۔