آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے التوا پر آئی پی ایل میں شرکت کا پلان بنالیا۔آسٹریلوی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت سے بڑا کوئی اعزاز نہیں، پہلی ترجیح تو ملک کی نمائندگی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی اور اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوتا ہے تو شرکت کیلیے تیار ہوں۔
اسٹیو سمتھ نے پیر کو سڈنی میں نیو ساؤتھ ویلز کے اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی، کرکٹرز لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار میدان میں اترے ہیں۔
یاد رہے کہ اسٹیو اسمتھ کا آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان کیساتھ معاہدہ اور ان کو کپتان بھی مقرر کردیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ایونٹ ملتوی ہوگیا، اب اس کیلیے رواں سال کے آخر میں نئی ونڈو تلاش کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔