اسما عباس نے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کر دیں

اسما عباس نے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کر دیں


پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ و میزبان بشریٰ انصاری کی بہن، اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

اسما عباس کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اِنہیں اکثر ڈراموں میں کبھی نرم دل ماں تو کبھی سخت مزاج خاتون کے کردار میں دیکھا جاتا ہے۔

اداکارہ اسما عباس جو کردار بھی ادا کرتی ہیں اُس میں جان ڈال دیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے لائف پارٹنر، شوہر عباس گِل کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح حیران ہیں۔

64 سالہ اسما عباس اپنے شوہر سے عمر میں کئی سال جوان نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ اسما عباس کی اِن تصویروں کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اسما عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے اُن کی بیٹی نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اسما عباس بوڑھی ہونے کے بجائے دن بہ دن جوان ہوتی نظر آ رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں