اسلام نماز ،روزہ، حج وزکوٰة کا نام نہیں یہ کرنا اسلام کی علامتیں ہیں،علامہ مختیار احمد نعیمی


اسلام نماز ،روزہ، حج وزکوٰة کا نام نہیں یہ کرنا اسلام کی علامتیں
ہیں،علامہ مختیار احمد نعیمی
اصل مسلمان وہ ہے جس کے قول اور فعل سے دوسروں کو فائدہ حاصل ہو اور
مسلمان محفوظ رہیں، بزرگان دینے نے خانقاہیں کھول کر اپنے اخلاق کے ذریعے
اسلام کی تبلیغ کی، جس سے ہزاروں لوگ اسلام میں داخل ہوئے،
اب مسلمانوں میں سے فائدہ ختم ہو گیا ہے، ہر کام جومسلمانوں کوکرنا چاہیے
وہ سب کام کافرکررہے ہیں،ٹیکساس کنگ ارونگ میں علی خاور،نبیل خاور اور
شرجیل خاور کی جانب سے ماہانہ محفل میں نیاز ولنگر کی تقسیم
ڈیلس(راجہ زاہداختر خانزادہ)ڈیلس کے ممتاز عالم دین علامہ مختیار احمد
نعیمی کاکہنا ہے کہ اسلام نماز ،روزہ ، حج زکوٰة دینے کا نام نہیں ہے
بلکہ حقیقی اسلام یہ ہے کہ ہم دوسروں کو کس طرح فائدہ پہنچائیں،یہ بات
انہوں نے ٹیکساس کنگ ارونگ میںمیلاد کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے
کہی، جس کا انتظام ٹیکساس کنگ کے مالکان علی خاور، نبیل خاوراور شرجیل
خاور کی جانب سے کیا گیا تھا،انہوںنے کہا کہ نماز، روزہ اور دیگر فرائض
اسلام کی علامتیں ہیں، جبکہ چور اورہیروئن چرس فروخت کرنے والا بھی کئی
حج کئے ہوتے ہیں، دراصل اس سے اسلام کی کوئی خدمت نہیں ہوئی،انہوںنے کہا
کہ اصل میںمسلمان وہ ہے جس کے قول وفعل سے کسی بھی طرح کسی کو کوئی تکلیف
نہ پہنچے اور دوسرے مسلمان محفوظ رہیں،انہوںنے کہا کہ اس طرح ولی اللہ
جہاںجہاں گیا اس نے خانقاہ کھول دی، جہاں پر لنگرعام ہوتا تھا، چاشت کے
وقت ناشتہ ہوتا تھا، رات کو ان کا کھانا کھلتاتھا، جہاں پر بادشاہ بھی
بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے،انہوں نے کہاکہ جب لوگ وہاں آتے تھے تو متاثر
ہوتے تھے، کہ ولی اللہ ہر ایک کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ
ہمارے ہاں فائدہ ختم ہو گیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ دورہ جاپان کا ذکر
کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم زیرو سے100تک پہنچی ہے، انہوں نے کہا کہ میں
مسجد ٹرین میں جا رہا تھا 30منٹ کا سفرتھا ، کسی نے مجھے نظر اٹھا کر
نہیں دیکھا بلکہ میں ہی ان سب کو دیکھ رہا تھاکیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ
اگر ہم کسی کواپنی نظر سے دیکھیں گے تو اسکو دکھ پہنچے گا،انہوں نے کہا
کہ یہ باتیںمسلمانوںکے پاس ہونی چاہیے تھیں،انہوںنے کہاکہ آپ دنیا میں
دیکھ لیں جو تاڑو مسلمان نظر آئے گا وہ کسی اور مذہب میں شاہدہی آپ کو
ملے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی بچیاں جاتی ہیں تو ان کا پہلا
اعتراض یہ ہوتاہے کہ یہ بدتمیزانسان ہمیں کیوں دیکھ رہا ہے، انہوںنے کہا
کہ جاپان میں ٹرین کے سفر کے اس 30منٹ میں نہ کسی نہ کال سنی اور نہ
ریسیو کی،انہوں نے کہا کہ ہم نے مسجد میںلکھا ہوا ہے کہ آپ سیل فون
استعمال نہ کریں،کوئی مسلمان بند نہیںکرتا،انہوںنے کہا کہ مجھے اجازت دو
کہ جاپانی کومیںمسلمان کہوں اور اپنے آپ کوکافر کہوں،کیونکہ مسلمانوں
والا کوئی کام مسلمانوںمیں نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پانچ منٹ کی
نمازمیںلوگ فون تک بند نہیںکرتے کتنی گھنٹیاں بج جاتی ہیں، جاپانی جوکہ
مصروف ترین قوم ہے، وہ اپنا سیل بند کر سکتی ہے تو ہم نماز کے دوران ایسا
کیوں نہیں کرسکتے، علامہ مختیار نعیمی نے مزیدکہاکہ اگرہم اسلام کا
بغورمطالعہ کریں تو اخلاقی برائیوںکو ختم کرنے کیلئے پہلے وقت دیا گیا
اور پھر اسکو ختم کیا گیا، حالانکہ اگر مجھ جیسے مولوی سے کوئی پوچھ لے
تو ہم فوراً کہہ دیتے ہیںکہ یہ حرام ہے اور بس انہوںنے شراب کی اسلام
میںممانعت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام میں شراب پر فوری پابند ی
نہیںلگائی گئی بلکہ پہلے کہا گیا کہ شراب پی کر نماز نہ پڑھو، اس طرح کئی
لوگوں نے چونکہ پانچو ںوقت کی نماز پڑھنا ہوتی تھی تواس شراب کو انہوں نے
چھوڑدیا بعد ازاں مرینہ میں یہ حکم آیا کہ آج کے بعد شراب مکمل حرام ہے،
انہوںنے کہاکہ اس طرح نشے کے عادی افرادکا ڈاکٹر بھی اس طرح علاج کرتے
ہیں اور وہ اس اسکا نشہ فوری ختم نہیں کرتے بلکہ آہستہ آہستہ دیگر نشہ دے
کر وہ عادت کو ختم کرا دیتے ہیں،انہوںنے کہاکہ اولیاء اکرام کابھی یہی
طریقہ کار رہا ہے ،اس موقع پر ذکر اذکار اور اسمائے رب تعالیٰ کا ورد بھی
گیا ،جبکہ ٹیکساس کنگ کے مالک علی خاور کی جانب سے آنے والے افراد میں
نیاز ولنگر بھی فراہم کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں