اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری


شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔

پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت سکی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں