کراچی:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کراچی کی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں جب کہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، احمد صفی عبد اللہ، علی خان، آصف علی، فہیم اشرف، فواد عالم، لیوس گریگری، الیکس ہیلز، حسن علی، حسین طلعت اور افتخار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی ناقابل شکست رہے ہیں۔