اسلام آباد میں فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمٰن جاں بحق

اسلام آباد میں فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمٰن جاں بحق


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسعود الرحمٰن عثمانی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا جبکہ زخمی مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں