اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب کے خط کی وجہ سے عدلیہ میں مداخلت کا تاثر بن رہا ہے۔
منصور اعوان نے کہا کہ آج کل تاثر دیا جارہاہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں، خط لکھنے کا مقصد مداخلت نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا۔